نئی دہلی،5جولائی(ایس اوونیوز/آئی این ایس انڈیا)بیرون ملک چھٹیاں منانے کے بعد ملک واپس آئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی مرکز کی نریندر مودی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں۔بدھ کی صبح راہل نے ٹویٹ کر کے نریندر مودی کو ایک کمزور وزیر اعظم ہیں۔راہل نے اپنے ٹوئٹس میں کچھ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ پی ایم مودی کیامریکی دورے پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے H1بی معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے کشمیر کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کہنے پر بھی وزارت خارجہ نے اسے صحیح قرار دیا تھا۔
آپ کو بتا دیں کہ پی ایم مودی گزشتہ ہفتے ہی امریکہ دورے پر گئے تھے، وہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کئی مسائل پر بات چیت کی تھی۔دونوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ایچ1بی ویزا کے مسئلے پر کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔وہیں امریکی حکومت نے حزب المجاہدین سرغنہ سید صلاح الدین کوعالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کشمیر کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر قرار دیا تھا۔اس پر کانگریس کا الزام تھا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے، ہم نے کوئی قبضہ نہیں کیا،اب اس پر وزارت خارجہ کا بھی بیان آیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان زیرانتظام جموں و کشمیر کہنے سے ہماری مضبوطی اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے، کہ سید صلاح الدین سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے اور ہندوستان کے خلاف اسے پھیلاتا ہے۔